اردو

urdu

ETV Bharat / city

کرناٹک ضمنی انتخاب: سیکولر کون ہے - social and political leaders suggest to voters to elect right candidate

الیکشن کمیشن نے ریاست کرناٹکا میں ضمنی انتخابات کا اعلان کردیا ہے اور اس کے ساتھ ہی سیاسی جماعتوں میں ٹکٹس کے لیے رسا کشی شروع ہوچکی ہے۔

کرناٹک ضمنی انتخاب: سیکولر کون ہے

By

Published : Oct 25, 2019, 3:34 PM IST

عوام، خاص طور پر مسلم طبقہ اور سیکولر اقدار پر چلنے والے افراد اس تشویش میں نظر آتے ہیں کہ آخر کس پارٹی کو اور کس امیدوار کو اپنا رہنما مان کر اسے انتخابات میں ووٹ دے جائے۔

کرناٹک ضمنی انتخاب: سیکولر کون ہے
اس سلسلے میں ای. ٹی. وی بھارت نے متعدد سماجی و سیاسی کارکنوں سے بات کی اور یہ جاننے کی کوشش کی کہ آخر کیا وجوہات ہیں کہ سیکولرزم کے نام کا دم بھرنے والے سیاست دان ہندوتوا نظریہ رکھنے والی جماعت کو اپنانے کے لیے دوڑ رہے ہیں اور ایسے میں عوام اپنے لیے قیادت کا انتخاب کیسے کرے۔اس وقت ملک بھر میں کئی ایسے رہنما ہیں جو سیکولر کہلائی جانے والی جماعتوں کو خیر آباد کہکر فرقہ پرست جماعتوں میں شمولیت حاصل کی ہے۔ اس طرح کی تبدیلی ریاست کرناٹکا میں بھی دیکھی گئی جہاں متعدد کانگریس اور جے ڈی ایس پارٹی کے ارکان اسمبلی نے بی جے پی کا دامن تھام لیا ہے جس کی وجہ سے کرناٹکا میں کانگریس و جے ڈی ایس کی مخلوط حکومت گرگئی۔اس سلسلہ میں مختلف دانشوروں نے اپنی رائے دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں مسلمانوں کو چاہیے کہ انتخابات میں امیدوار کے کردار پر ایک گہری نگاہ ڈالیں اور اس کے پس منظر کا مختصر مطالعہ کریں جس سے یہ پتہ چل جائیگا کہ امیدوار آپ کی قیادت کے لائق ہے یا نہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details