اردو

urdu

ETV Bharat / city

Urs Shaykh-ul-Islam Celebrated in Gulbarga: سنی امام اسوسی ایشن کے زیراہتمام جشن شیخ الاسلام منایا گیا - Sunni Imam Association

شیخ شاہ محمد افضل الدین جنیدی جانشین Sheikh Shah Muhammad Afzaluddin Junaidy's سجادہ شیخ دکن نے کہا کہ حضرت محمد انوار اللہ فاروقی بانی جامعہ نظامیہ نے مذہبی تعلیمی میدان میں کئی خدمات انجام دیئے ہیں۔ آج علماء کو حضرت علامہ مولانا محمد انوار اللہ فاروقی کی تعلیمات عام کرنے کی ضرورت ہے۔ تمام اضلاع کے سنی علماء کو ایک ہوکر کام کرنے کی ضرورت ہے۔Urs Shaykh-ul-Islam Celebrated in Gulbarga

سنی امام اسوسی ایشن کے زیراہتمام جشن شیخ الاسلام منایا گیا
سنی امام اسوسی ایشن کے زیراہتمام جشن شیخ الاسلام منایا گیا

By

Published : Jan 4, 2022, 5:29 PM IST

حضرت علامہ مولانا محمد انوار اللہ فاروقی کے 150ویں عرس شریف کے موقع پر گلبرگہ شہر میں سنی امام اسوسی ایشن کے زیر اہتمام یہاں کے کلکتہ فنکشن ہال میں بعنوان جلسہ جشن شیخ الاسلام منایا گیا۔

سنی امام اسوسی ایشن کے زیراہتمام جشن شیخ الاسلام منایا گیا

اس موقع پر مذہبی سماجی، تعلیمی اور صحافتی میدان میں خدمات انجام دینے والے خدمات گزاروں کو تہنیت پیش کرتے ہوئے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

Shaykh-ul-Islam was Celebrated :سنی امام اسوسی ایشن کے زیراہتمام جشن شیخ الاسلام منایا گیا

اس موقع پر شیخ شاہ محمد افضل الدین جنیدی جانشین سجادہ شیخ دکن کہا کہ حضرت محمد انوار اللہ فاروقی بانی جامعہ نظامیہ نے مذہبی تعلیمی میدان میں کئی خدمات انجام دیئے ہیں۔ آج علماء کو حضرت کی تعلیمات عام کرنے کی ضرورت ہے۔ آج کے اس اجلاس میں تمام اضلاع کے سنی علماء کو ایک ہوکر کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

اس سنی امام اسوسی ایشن کا مقصد عقائد اہل سنت وجماعت کے فروغ اور ائمہ وموذنین کے درپیش مسائل کو سنجیدگی سے حل کرنے، اسوسی ایشن کے تحت ویلفیئر کاموں کا انعقاد کرنا، فلاحی کاموں میں حصہ لینا اور مستحق ائمہ وموذنین کا مالی تعاون کرنا، اسکول میں اسلامک تربیتی پروگرام کا انعقاد کرنا، مساجد ومدارس میں اسوسی ایشن کے ذریعے ائمہ و اساتذہ کا تقرر کرنا، نوجوانوں کو دینی تعلیم سے واقف کرانا اور مساجد، مدارس کے تحفظ کے لئے کام کرنا اور اولیا کرام کے پیغام وتعلیمات کو عوام تک پہنچانا ہے۔ ساتھ ہی اس موقع پر تمام علماء کو اس تنظیم میں جوڑنے کی گزارش کی گئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details