اردو

urdu

ETV Bharat / city

گلبرگہ میں سڑک حادثہ، حاملہ خاتون سمیت متعدد ہلاک - کار اور لاری میں ٹکر

ریاست کرناٹک کے شہر گلبرگہ کے ساولگی علاقہ میں واقع الند روڈ پر ایک اندوہناک سڑک حادثہ پیش آیا۔

road accident
road accident

By

Published : Sep 29, 2020, 2:21 AM IST

ایک تیز رفتار کار کے لاری سے ٹکرانے کے نتیجہ میں حاملہ خاتون کے ساتھ کار میں سوار 7 افراد کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ ایک خاتون زخمی ہوئی ہے۔

حاملہ خاتون عرفانہ بیگم (25 سالہ) کو کار میں الند روڈ سے ڈیلیوری کے لئے گلبرگہ لایا جا رہا تھا کہ گلبرگہ شہر کے نواحی علاقے میں المناک سڑک حادثہ پیش آیا۔ ٹکر اس قدر زبردست تھی کہ کار اور لاری دونوں ہی الٹ کر سڑک سے نیچے جا گری اور کار کا اگلا حصہ مکمل طور پر چکنا چور ہوگیا۔ کار کے حصو‍ں کو کا ٹ کر لاشوں کو باہر نکالا گیا۔

گلبرگہ میں سڑک حادثہ

بتایا جاتا ہے کہ ہلاک ہونے والے تمام افراد ایک ہی خاندان کے تھے۔

ہلاک شدگان کی شناخت عرفانہ بیگم (حاملہ خاتون 25 سالہ)، رابعہ بیگم (50 سالہ)، عابدہ بیگم (50 سالہ)، زیتون بی (60 سالہ)، منیر علی (28 سالہ)، محمد علی (29 سالہ) اور شوکت علی (29 سالہ) کے طور پر ہوئی ہے جبکہ شبانہ بیگم نامی 44 سالہ خاتون شدید طور پر زخمی ہوئی ہے۔

گلبرگہ الند روڈ پر سے گزرنے والی گاڑیوں نے پولیس کو اطلاع دی جس کے بعد گلبرگہ ٹریفک پولیس نے جائے حادثہ پر پہنچ کر کار سے لاشوں کو باہر نکالا اور پوسٹ مارٹم کے لیے روانہ کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details