عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ-19) سے سنگین طور پر جوجھ رہے کرناٹک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 7665 نئے معاملے سامنے آنے کے بعد متاثرین کی تعداد بڑھ کر تقریباً 2.40 لاکھ سے زائد ہوگئی لیکن راحت کی بات یہ ہے کہ ان میں سے تقریباً 65 فیصد مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔
سرکاری ذرائع کے مطابق ریاست میں متاثرین کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 40 ہزار 948 ہوگئی ہے۔ اس دوران 8 ہزار 387 مریضوں کے صحتیاب ہونے کے بعد ان کی تعداد 1 لاکھ 56 ہزار 949 ہوگئی ہے۔ شفایاب ہونے والے مریضوں کی شرح بڑھ کر آج 65.13 فیصد ہوگئی جو پیر کو 63.68 فیصد تھی۔