اردو

urdu

ETV Bharat / city

'کرناٹک میں اسکولز کھولنے میں عجلت نہیں کی جائے گی' - کرناٹک نیوز

مرکزی حکومت نے ان لاک 05 کے رہنما ہدایات جاری کی ہے جس میں اسکولوں کے تعلق سے تمام ریاستوں کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ وہ اپنی صوابدید پر اسکولوں کو دوبارہ کھولنے کے بارے میں فیصلہ کریں۔

'کرناٹک میں اسکولز کھولنے میں عجلت نہیں کی جائے گی'
'کرناٹک میں اسکولز کھولنے میں عجلت نہیں کی جائے گی'

By

Published : Oct 1, 2020, 10:30 PM IST

ریاستی وزیر برائے تعلیم سریش کمار نے واضح کیا ہے کہ ریاست میں اسکولوں اور کالجوں کو دوبارہ کھولنے کی کوئی جلدی نہیں کی جائے گی اور اس سلسلے میں کوئی جلد بازی سے فیصلہ نہیں لیا جائے گا۔

اس سلسلے میں وزیر برائے تعلیم سریش کمار نے بتایا کہ مرکزی حکومت نے تمام ریاستوں کو ہدایت جاری کی ہیں کہ وہ اپنی صوابدید پر اسکولوں کو دوبارہ کھولنے کے بارے میں فیصلہ کریں، لہذا ہم اس تناظر میں کوئی جلد بازی سے فیصلہ نہیں کریں گے۔

اس سلسلے میں سریش کمار نے مزید کہا کہ وہ والدین اور ماہرین تعلیم سے مشورہ کر رہے ہیں. انہوں نے کہا کہ بچوں کی حفاظت حکومت کی اولین ترجیح ہے، لہذا والدین پریشان نہ ہوں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details