کرناٹک کے شہر بنگلور میں راواں برس بھی بزم ترابیہ اور ترابیہ ویلفیئر ٹرسٹ کے اشتراک سے جشن فیضان اولیاء کے انعقاد کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس میں نعت خوانی کے ساتھ ساتھ مختلف مذاہب کے دانشوران شرکت کریں گے۔
بنگلور: ’سرو دھرم سمیلن‘ کا انعقاد کل
ملک کی گنگا جمنی تہذیب کی بقا اور معاشرے میں امن و امان کو فروغ دینے کی غرض سے شہر بنگلور میں بزم ترابیہ اور ترابیہ ویلفیئر ٹرسٹ کے اشتراک سے کل ’سرو دھرم سمیلن‘ کا انعقاد کیا جائے گا۔
بنگلور: کل ’سرو دھرم سمیلن‘ کا انعقاد
اس ضمن میں ترابیہ ویلفیئر ٹرسٹ کے بانی و صدر سید شاہ زین العابدین نے بتایا کہ موجودہ سیاسی جماعتیں ملک میں ہندو، مسلم، سکھ اور عیسائی کو اپنے مفاد کی خاطر استعمال کرتی ہیں اور پھر انھیں تقسیم کر کے آپس میں نفرت پھیلانے میں لگی ہوئی ہیں۔
سید شاہ نے کہا کہ ملک کی گنگا جمنی تہذیب کی بقا اور معاشرے میں امن و امان کو فروغ دینے کی غرض سے کل "سرو دھرم سمیلن" کا اہتمام کیا جارہا ہے جس میں مختلف مذاہب کے پیشوا بھی شرکت کریں گے۔