اردو

urdu

ETV Bharat / city

اقلیتی افسر کے خلاف آر ٹی آئی کارکنان کا احتجاج - اقلیتی افسر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

ریاست کرناٹک کے مشہور شہر گلبرگہ میں آر ٹی آئی کارکنان نے ضلع کے اقلیتی افسر کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کارروائی کا مطالبہ کیا۔

متعلقہ تصویر

By

Published : Sep 4, 2019, 8:53 PM IST

Updated : Sep 29, 2019, 11:12 AM IST


آر ٹی آئی کارکنان نے ضلع کمشنر آفس کے سامنے اقلیتی افسر محبوب پاشا کے اختجاج کیا۔ انہوں نے محبوب پاشا پر بدعنوانی کے الزامات بھی عائد کیے۔

اقلیتی افسر کے خلاف آر ٹی آئی کارکنان کا احتجاج
اس موقع پر آر ٹی آئی کارکن ششی کمار ملکا ارجن نے کہا کہ' ضلع اقلیتی افسر محبوب پاشا کے خلاف بدعنوانی کے متعدد مقدمات درج ہیں، اس کے باوجود بی ایس یدیورپا کی حکومت انہیں گلبرگہ میں اقلیتی افسر اور بی ایس ایم علاقے کا افسر مامور کردیا ہے۔ انہوں نے حکومت کے فیصلے پر سوال کھڑا کرتے ہوئے کہا کہ' حکومت رشوت خور افسر کو عہدے سے نواز رہی ہے جس کی ہم مخالفت کر رہے ہیں'۔ انہوں نے محبوب پاشا پر غریب بچیوں کی شادی کے لیے شروع کی گئی اسکیم 'بھاگیہ' اسکیم اور شادی محلوں کی تعمیر میں بھی بدعنوانی کا الزام بھی لگایا'۔

اس موقعے پر مقامی خواتین نے بھی ای ٹی وی بھارت کو اس سلسلے میں بتایا۔ ایک خاتون نے کہا کہ' انہوں نے اپنی بیٹی کی شادی کے لیے دو برس قبل بھاگیہ اسکیم کے لیے عرضی داخل کی تھی، لیکن دو برس گزر گئے انہیں کسی قسم کی مالی امداد نہیں ملی'۔

انہوں نے کہا کہ ' یہاں پر جو رشوت دیتا ہے انہیں اسکیم جاری کی جاتی ہے، یہاں کے اقلیتی افسر رشوت لے کر کام کر رہے ہیں'۔

آر ٹی آئی کارکنان نے اقلیتی افسر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے ریاستی حکومت کو میمورنڈم پیش کیا۔

Last Updated : Sep 29, 2019, 11:12 AM IST

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details