اردو

urdu

ETV Bharat / city

رفاہ چیمبر آف کامرس مسلم معاشرے میں کاروبار کو فروغ کے لیے کوشاں - بنگلورو، کرناٹک

آج بنگلورو کے دارالسلام ہال میں رفاہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی جانب سے ایک بزنس نیٹ ورکنگ اجلاس کا انعقاد کیا گیا، جس میں کئی کاروباریوں اور صنعتکاروں نے شرکت کی۔ اس اجلاس میں مسلمانوں میں کاروبار کو فروغ دینے کے سلسلے میں گفتگو ہوئی جہاں ڈاکٹر طلحہ نے اپنے خطاب میں حاضرین کی رہنمائی کی۔

Rifah chamber of commerce takes steps to strengthen entrepreneurship among muslim community
رفاہ چیمبر آف کامرس مسلم معاشرے میں کاروبار کو فروغ کے لیے کوشاں

By

Published : Mar 1, 2021, 1:06 PM IST

Updated : Mar 1, 2021, 2:08 PM IST

ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے تنظیم کے ذمہ داران نے بتایا کہ مسلم معاشرے میں کاروبار کے فروغ کی غرض سے رفاہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا قیام عمل میں آیا ہے اور یہ ملک بھر میں سرگرم ہے۔ موجودہ کاروباریوں کی رہنمائی کرنا، نئے اسٹارٹ اپز کا ہاتھ تھام کر ان کی نگرانی کے ساتھ انہیں آگے لانا رفاہ کا اصل مقصد ہے۔

ویڈیو

اس موقع پر رفاہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے بنگلورو چیپٹر کی تشکیل دی گئی اور اختر علی کو صدر منتخب کیا گیا۔

رفاہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی جانب سے یہ طے پایا کہ ہر مہینے اس قسم کے اجلاس منعقد کیے جائیں تاکہ شہر کے تمام کاروباری اپنے تجربات شیئر کر سکیں اور ایک دوسرے کا تعاون کرتے ہوئے آگے بڑھیں۔

رفاہ چیمبر آف کامرس
Last Updated : Mar 1, 2021, 2:08 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details