اردو

urdu

ETV Bharat / city

ڈپٹی کمشنر نے سورپور بلدیہ کے مختلف کاموں کا جائزہ لیا - شہر میں کل 13 کاموں کی منظوری

ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر راگاپریا نے ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر کے تعلقہ سورپور بلدیہ میں مختلف کاموں کا جائزہ لیا۔

Review of various works of Surpur Municipality
ڈپٹی کمشنر نے سورپور بلدیہ کے مختلف کاموں کا جائزہ

By

Published : Mar 4, 2021, 10:22 AM IST

ڈپٹی کمشنر راگاپریا نے کہا کہ موسم گرما شروع ہو چکا ہے اور شہر کے کسی بھی وارڈ میں پانی کی کوئی تکلیف نہ ہو اور جہاں پر نل کا پانی آنے کی بہت کم سہولت ہو ایسے علاقوں میں پینے کے پانی کو ٹینکروں کے ذریعے پہنچانے کی کوشش کریں۔

انہوں نے کہا کہ امداد کے لیے 655 درخواستیں آ چکی ہیں، جس کا بینک مینیجر نے جائزہ لیا ہے۔ مستحقین کو قرضوں کی فراہمی کا بندوبست بھی کیا جائے گا۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ شہر میں کل 13 کاموں کی منظوری دی گئی ہے اور گیارہ کام مکمل ہو چکے ہیں۔ انہوں نے اراکین بلدیہ سے کہا کہ اپنے اپنے حلقوں میں چل رہے کاموں کو مقررہ وقت میں مکمل کریں۔

انہوں نے ہاؤسنگ اسکیموں کے ذمہ داران سے کہا کہ مستحق افراد کا انتخاب کریں اور اعلی معیار کے گھر بنائیں اور مستحقین میں تقسیم کریں۔ اس موقع پر مختلف محکمہ جات کے اعلی ذمہ داران موجود تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details