دراصل چند دنوں قبل بنگلور کے ایک علاقے میں آشا ہیلتھ ورکرز جب کووڈ۔19 سے متعلق بیداری مہم میں مصروف تھے تبھی، متعدد علاقوں مبینہ طور پر ان پر حملے ہوئے۔ اس سلسلے میں آشا ورکرز کے نمائندوں کا کہنا تھا کہ یہ حملے غلط فہمیوں، مغالطوں اور قبل از وقت ضروری اعلانات نہ ہونے کی وجہ سے ہوئے تھے۔
علماء کرام سے آشا ورکرز کے نمائندوں کی ملاقات - اے آئی یو ٹی یو سی کے نمائندوں
بنگلور: اے آئی یو ٹی یو سی کے نمائندوں نے دارالعلوم سبیل الرشاد پہنچ کر علماکرام سے نظم و ضبط پر تبادلہ خیال کیا۔
فائل فوٹو
اس سلسلے میں آشا ورکرز سے متعلق ایک ٹریڈ یونین اے آئی یو ٹی یو سی کے نمائندوں نے آج درالعلوم سبیل الرشاد کا دورہ کیا اور علما کرام سے ملاقات کی۔ اور نظم ضبط پر تبادلہ خیال کیا۔
اس موقعے پر علما کرام نے آشا ورکرز کے نمائندوں کو تیقن دلایا کہ ان کے کام میں ہم ہر ممکن تعاون کریں گے۔'