بھارت میں مختلف مذاہب اور رنگ و نسل کے لوگ رہتے اور بستے ہیں۔ یہاں پر مختلف زبانیں بولنے والے موجود ہیں۔ پچھلے چند سالوں سے ملک میں پیغبر اسلام حضرت محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم اور دیگر مقدس مذہبی شخصیات پر توہین آمیز کلمات Vulgar words on religious figures اور تبصرے کیے جا رہے ہیں۔
سوشل میڈیا سمیت مختلف پلیٹ فارمز پر مذہبی رہنماؤں کی شان میں کھلے عام گستاخیاں کی جارہی ہیں، جس کی وجہ سے ان کے ماننے والوں کے مذہبی جذبات مجروح ہو رہے ہیں۔
اس طرح کے حالات کو دیکھتے ہوئے رضا اکیڈمی مقدس مذہبی شخصیات کی توہین کرنے والوں پر روک لگانے کا مطالبہ کرتے ہوئے ملک کی مختلف ریاستوں میں تحفظ ناموس رسالت بل منظور کروانے کے لیے عوامی بیداری مہم چلارہی ہے۔
اس موقع پر گلبرگہ شہر میں رضا اکیڈمی کے قومی صدر سید نوری نے گلبرگہ شہر کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ مذہبی شخصیات کی اہانت سے ملک میں بدامنی پھیل رہی ہے اور مختلف سماج کے درمیان دوریاں بڑھ رہی ہیں۔