بنگلور: حال ہی میں دارالحکومت بنگلورو میں ایک آڈیو ٹیپ لیک ہوا ہے جس کے مطابق ہسپتال کا سوپروائزر فون پر ایک شخص سے یہ کہہ رہا ہے کہ ہر ویکسین پر 900 روپے ادا کرنے ہوں گے جس میں سے 700 روپے کمیشن کے طور پر مقامی ایم ایل اے سبرامنیا کو دینے ہونگے۔
تیجسوی سوریہ و ان کے مامو پر ویکسین کی کالابازاری کرنے کا الزام - تیجسوی سوریہ کی پارلیمنٹ رکنیت ختم کرنے کا مطالبہ
بی جے پی کے متنازع و فائر برانڈ رہنما تیجسوی سوریہ، ان کے مامو روی سبرامنیا پر ویکسین کمیشن کی کالابازاری کا الزام عائد کیا جارہا ہے، ان پر الزام ہے کہ وہ 200 کے ویکسین پر 700 سے 900 روپے تک کی کمیشن لے رہے ہیں، جانیں پورا معاملہ۔
پرشانت راتھوڑ نے الزام لگایا کہ ایک نجی ہسپتال کے ایک سپروائزر نے ایک عوامی ممبر کو صاف طور پر بتایا ہے کہ اسے ہر ٹیکے لگانے کے لیے 900 روپئے ادا کرنا ہوں گے کیونکہ اس میں سے 700 روپے بسوانہ گوڑی کے بی جے پی کے رکن اسمبلی روی سبرامنیا کو دییے جاتے ہیں جو تیجسوی سوریا کے مامو ہیں۔
پرشانت راتھوڑ نے کہا کہ بی جے پی کے ایم پی تیجسوی سوریہ، جو بھارتیہ جنتا یووا مورچہ کے قومی صدر بھی ہیں انہوں نے بھی اپنی ہی تصویر کا اشتہار دیا تھا۔'
کانگریس کے رہنما پرشانت راتھوڑ نے بتایا کہ کانگریس کے رہنماؤں کی جانب سے پولیس کمیشنر کو اس معاملے میں ایف آئی آر درج کرنے کے لیے میمورنڈم پیش کیا گیا ہے۔'