کرناٹک کے وزیر اعلی نے دوا خانوں کا قیام کیا، سماجی دوری برقرار رکھنے اور عوام کو کورونا وائرس سے واقف کروانے کے لیے طبی عملہ کے ساتھ معقول پولیس ٹیم کی رات دن خدمات فراہم کرائی۔ ایسے حالات میں ملک کی بڑی بڑی مذہبی، سماجی، ملی و فلاحی تنظیمیں خدمت خلق کا فرض ادا کر رہی ہیں۔
بلدیہ کے سابق چیئرمین کی جانب سے راشن کی تقسیم - ریاست کرناٹک کے وزیر اعلی یدورپا
کرناٹک عالمی وباء کورونا وائرس کے سبب ساری دنیا میں لاک ڈاؤن کیا گیا تاکہ اس وبائی بیماری سے جلد از جلد چھٹکارا مل سکے. ریاست کرناٹک کے وزیر اعلی یدورپا نے بھی اس ضمن میں بہت معقول انتظامات کیے۔
عزیز احمد شہینہ کی جانب سے راشن پیکج تقسیم
اس موقع پر ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر سے یادگیر بلدیہ کے سابق چیئرمین عزیز احمد شہینہ نے شہر کے پانچ ہزار خاندانوں میں گھر گھر تک جماعت اسلامی شاخ یادگیر کے تعاون سے راشن تقسیم کیا۔ اس موقع پر شہر کے مختلف حلقوں سے بلا مذہب وملت عوام نے عزیزاحمد شہینہ کی بلا مذہب و ملت عوامی خدمت پر ستائش کرتے ہوئے شکریہ ادا کیا۔