عالمی وبا کورونا وائرس کے پھیلاؤ کور وکنےکے لیے ملک گیر سطح پر نافذ لاک ڈاؤن کی وجہ سے ملک بھر میں معاشی گرمیاں متاثر ہوئی اور بڑے پیمانے پر یومیہ مزدور بے روزگار ہوئے۔ حالات اس قدر خراب ہوئے کہ مزدور فاقہ کشی کرنے پر مجبور ہوگئے تھے۔ تاہم حکومت نے معیشت کو پٹری پر لانےکے لیے ان لاک 1.0 کا اعلان کیا ہے جو مرحلہ وار نافذ ہوگی۔ لیکن حکومت کی جانب سے جاری کردہ نرمی کے بعد بھی بیشمار مزدوروں کی کے سامنے مسائل ہیں کوئی راحت نظر نہیں آرہی ہے۔
محکمہ لیبر کی جانب سے تعمیراتی مزدوروں کے لیے راشن کٹ تقسیم - معاشی گرمیاں متاثر
ریاست کرناٹک کے دارالحکومت بنگلور میں محکمہ لیبر کی جانب سے شامپور علاقے میں مقیم 500 تعیمراتی مزدوروں کے درمیان راشن کٹ تقسیم کیے گئے۔
labour dept distributes Ration kits among construction workers
حالانکہ حکومت کی طرف سے تھوڑا ہی صحیح راشن دیا جارہا ہے لیکن صرف راشن سے گزارا ممکن نہیں، انہیں کام و روز گار کی سخت ضرورت ہے جس کے متعلق حکومت کی جانب سے اب تک کوئی حل نہیں تلاشا گیا ہے۔ ان حالات میں آج شہر کے شامپور علاقہ میں مقیم 500 تعمیراتی مزدوروں کو محکمہ لیبر کی جانب سے راشن کٹز تقسیم کیے گئے۔