اردو

urdu

ETV Bharat / city

یادگیر: ریپڈ ٹیسٹنگ وین کا افتتاح - کرناٹک کے ضلع یادگیر میں محکمہ صحت

ریپڈ ٹیسٹنگ وین ضلع یادگیر کے مختلف دیہاتوں میں جا کر دیہی لوگوں میں کورونا وائرس کی جانچ کرنے میں معاون ہوگی۔

yadgir
yadgir

By

Published : Aug 4, 2020, 2:31 PM IST

کرناٹک کے ضلع یادگیر میں محکمہ صحت اور فیملی ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ریپڈ ٹیسٹنگ وین کا افتتاح عمل میں آیا۔
ریاستی وزیر برائے افزائش مویشیان، حج اور وقف و ضلع یادگیر نگران وزیر پربھو چوہان کے ہاتھوں ہری جھنڈی دکھا کر وین کا شہر کے ڈپٹی کمشنر آفس کے احاطے میں افتتاح کیا گیا۔

ریپڈ ٹیسٹنگ وین ضلع یادگیر کے مختلف دیہاتوں میں جا کر دیہی لوگوں میں کورونا وائرس کی جانچ کرنے میں معاون ہوگی۔

اس موقع پر یادگیر رکن اسمبلی وینکٹ ریڈی، بی جے پی یادگیر ضلع صدر ڈاکٹر شرن بھوپال ریڈی کے علاوہ محکمہ ہیلتھ اور محکمہ بلدیہ کے دیگر ذمہ داران موجود تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details