اردو

urdu

ETV Bharat / city

سی اے اے، این آرسی کے خلاف ریلی - rally against caa,nrc in yadgir

بہوجن سماج پارٹی ضلع یادگیر کے صدر تجمل حسین نے میڈیا سے بات کرتے ہوئےکہا کہ این آر سی اور سی اے اے کے خلاف بہوجن سماج پارٹی 27 ڈسمبر دوپہر تین بجے تا پانچ بجے ایک احتجاجی ریلی نکالے گی۔

سی اے اے، این آرسی کے خلاف ریلی
سی اے اے، این آرسی کے خلاف ریلی

By

Published : Dec 26, 2019, 1:12 PM IST

کرناٹک کے ضلع یادگیر شہر کے گیسٹ ہاؤس روبرو اولڈ بس اسٹینڈ میں بہوجن سماج پارٹی کی جانب سے ایک پریس کانفرنس کا انعقاد عمل میں آیا۔

سی اے اے، این آرسی کے خلاف ریلی

اس موقع پر کہا گیا کہ سی اے اے اور این آر سی کے خلاف گاندھی چوک سے ڈپٹی کمشنر آفس تک ریلی نکالی جائے گی۔
اور ڈپٹی کمشنر کو ایک یادداشت پیش کی جائے گی۔
جس میں مرکزی حکومت سے سی اے اے اور این آر سی واپس لینے کا مطالبہ کیا جائے گا۔
بہوجن سماج پارٹی کے ریاستی نائب صدر واسو نے اپنے خطاب میں کہا کہ مرکزی حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے آج ملک بھر میں عوام پریشان ہے۔
انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ مرکزی حکومت کی غلط پالیسیوں کے خلاف مظاہرے کے لیے اس ریلی میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کریں۔
انہوں نے اس احتجاجی ریلی میں شرکت کرنے والوں سے اپیل کی کہ وہ ملک کے موجودہ حالات میں امن و امان کی برقراری میں اہم رول ادا کریں۔
اس موقع پر آنند، ہنمنت، بابوراو، صدام حسین، بھاسکر مریپا، کستوری کے علاوہ دیگر موجود تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details