کرناٹک کے گلبرگہ درگاہ حضرت شیخ دکنؒ میں ڈاکٹر محمد افضل الدین جنیدی سراج بابا جانشین سجادہ نشین کی نگرانی میں محفلِ قصیدہ بردہ و درود شریف کا اہتمام کیا گیا۔
ہر سال میلاد النبیﷺ کے موقع پر درگاہ شریف میں مختلف تقاریب کا اہتمام کیا جاتا ہے جبکہ جاریہ برس بھی محفل قصیدہ و درود شریف کی محفل منعقد کی گئی۔
اس موقع پر قصیدہ و درود شریف کی فضیلت سے حاضرین کو واقف کرایا گیا۔ محفل کا بڑے ادب و احترام کے ساتھ انعقاد عمل میں لایا گیا۔