ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر کی ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر راگا پریا نے ضلع پنچایت یوتھ امپاورمنٹ اینڈ اسپورٹس ڈپارٹمنٹ اور خواتین اور چائلڈ ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے منعقدہ ایک اجلاس میں کہا کہ حکومت نے خواتین کو مستحکم بنانے کے لئے کئی منصوبے شروع کی ہے۔
خواتین کو معاشی طور پر بااختیار اور مستحکم بنانے کے لئے حکومت کی جانب سے ملنے والی امداد کا صحیح استعمال کرنا نہایت ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے خواتین کو معاشی طور پر ترقی کے لئے ملنے والی ضروری امداد بروقت فراہم کی جانی چاہیے۔
انہوں نے تعلیم پر زور دیتے ہوئے کہا کہ خواتین اپنے حقوق اور اپنا حق تعلیم کے ذریعے ہی حاصل کر سکتی ہیں۔ ملک کی ترقی میں خواتین کا کردار اور کارنامے بہت زیادہ ہیں۔
خواتین کو ضروری امداد بروقت فراہم کی جائے - نمایاں خدمات انجام
ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر راگا پریا نے تعلیم پر زور دیتے ہوئے کہا کہ خواتین اپنے حقوق اور اپنا حق تعلیم کے ذریعے ہی حاصل کر سکتی ہیں۔ ملک کی ترقی میں خواتین کا کردار اور کارنامے بہت زیادہ ہیں۔
خواتین کو ضروری امداد
یہ بھی پڑھیں: گلبرگہ میں بنا لائسنس، ہیلمیٹ اور انشورنس کے گاڑیاں چلانے پر جرمانے
آج خواتین فوج پائیلٹ ڈرائیور اور کئی شعبہ میں کامیابی عزم اور حوصلے کے ساتھ اپنی نمایاں خدمات انجام دے رہے ہیں۔
ضلع پنچایت کے چیف ایگزیکٹیو افسر شلپا شرما نے کہا کہ اسکول کی تعلیم ادھوری چھوڑنے والی لڑکیوں کو دوبارہ اسکول میں لانے کے لئے کوشش کرنی چاہیے۔
اس موقع پر یوتھ ایمپاورمنٹ اینڈ اسپورٹس ڈپارٹمنٹ اور محکمہ خواتین و اطفال کے دیگر ذمہ داران موجود تھے۔