کرناٹک کے بنگلور میں گزشتہ روز کیمپس فرنٹ آف انڈیا کی جانب سے متنازعہ نئی قومی تعلیمی پالیسی کے خلاف بڑے پیمانے پر احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ اس دوران پولیس کی لاٹھی چارج میں متعدد طلبا زخمی ہوگئے ہیں جو زیر علاج ہیں۔
قومی تعلیمی پالیسی کے خلاف احتجاج کو جاری رکھنے کا عزم کیمپس فرنٹ کے زخمی طلباء نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ گزشتہ روز احتجاجی ریلی کے دوران ان پر منصوبہ بند سازش کے تحت پولیس کی جانب سے لاٹھی چارج کیا گیا۔ انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کے کچھ اہلکاروں نے دانستہ طور پر طلبا کے سروں پر لاٹھیاں برسائیں جس کی وجہ سے متعدد طلبا کے سر زخمی ہوگئے۔ زخمی طلبا کا علاج کیا جارہا ہے۔
قومی تعلیمی پالیسی کے خلاف احتجاج کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار قومی تعلیمی پالیسی کے خلاف احتجاج کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیمپس فرنٹ کے ذمہ دار سید سرفراز نے کہا کہ پولیس کی جانب سے کی گئی بربریت کے سلسلہ میں کمشنر پولیس سے شکایت کی جائے گی تاہم اگر شکایت کو قبول نہیں کیا گیا تو عدالت کا دروازہ بھی کھٹکھٹایا جائے گا اور پی سی آر فائل کی جائے گی۔
قومی تعلیمی پالیسی کے خلاف احتجاج کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار قومی تعلیمی پالیسی کے خلاف احتجاج کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار یہ بھی پڑھیں:بنگلور: ظلم کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں "یوم حسینؓ" کا پیغام
قومی تعلیمی پالیسی کے خلاف احتجاج کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار فرنٹ کے سیکرٹری نے کہا کہ بی جے پی حکومت نئی قومی تعلیمی پالیسی کے خلاف احتجاج کرنے والے طلبا کو پولیس کے ذریعہ ڈرانا اور ان کی ہمت کو پست کرنا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ طلباء اپنے موقف پر قائم رہتے ہوئے نئی قومی تعلیمی پالیسی کے خلاف احتجاج کو جاری رکھیں گے۔ انہوں نے متنازعہ نئی قومی پالیسی کو غیرآئینی اور غیرجمہوری قرار دیا۔