اردو

urdu

ETV Bharat / city

گلبرگہ: پکوان گیس کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف احتجاج - اردو نیوز گلبرگہ

کرناٹک ویمنس کانگریس نے کہا کہ گیس سلنڈر کی قیمتوں میں ایک ساتھ اتنا زیادہ اضافہ پہلے نہیں دیکھا گیا تھا جبکہ عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں گراوٹ ہوئی ہے لیکن ہمارے ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔

گلبرگہ: پکوان گیس کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف احتجاج
گلبرگہ: پکوان گیس کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف احتجاج

By

Published : Dec 27, 2020, 10:21 AM IST

کرناٹک ویمنس کانگریس ونگ کی صدر پشپا امرناتھ اور رکن اسمبلی گلبرگہ کنیز فاطمہ کی قیادت میں جگت سرکل گلبرگہ پر پکوان گیاس کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف مرکزی حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

احتجاجیوں نے حکومت کے خلاف اپنی ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے سڑک پر چائے بنائی۔ پشپا امرناتھ نے کہا کہ مرکزی حکومت کی مخالف عوام پالیسیوں کے خلاف ایک بڑے پیمانے پر احتجاج شروع کیا جائے گا۔

پکوان گیس کی قیمتوں میں اضافہ کے سبب خواتین آنسو بہا رہی ہیں ۔انھوں نے کہا کہ سابق میں گیس سلنڈرز کی قیمتوں میں ایک ساتھ اتنا زیادہ اضافہ نہیں دیکھا گیا تھا جبکہ عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں گراوٹ ہوئی ہے لیکن یہاں ہمارے ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا ہے۔

ایل پی جی سلنڈر استعمال کرنے والوں کو جو سبسیڈی دی جارہی تھی وہ بھی صارفین کومطلع کیے بغیر روک دی گئی ہے۔ انھوں نے پوچھا کیا یہی مودی سرکار کے اچھے دن ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:گلبرگہ: کسانوں کی حمایت میں احتجاج جاری

ABOUT THE AUTHOR

...view details