اس سلسلے میں سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا جمعہ کے دن بعد نماز جمعہ شہر بنگلور کے کُل20 سے زائد مختلف اہم مقامات پر سی۔ اے۔بی کے خلاف بڑے پیمانے پر احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
بنگلور میں شہریت ترمیمی بل کے خلاف احتجاج - بل کے ذریعہ ہندو اور مسلمان کے بیچ دراڑ پیدا کیا جارہا ہے
شہریت ترمیمی بل(سی اے بی) کے خلاف ملک کے ہر کونے میں غم و غصے کا اظہار کیا جارہا ہے اور اسے غیر دستوری بتایا جارہا ہے۔ صدرجمہوریہ کی مہر کے بعد اب یہ بل قانونی شکل اختیار کرچکا ہے۔
شہریت ترمیمی بل کے خلاف احتجاج
مذکورہ پارٹی کے صدر نے کہا کہ بی جے پی حکومت اس بل کو ایک سازش کے طور پر لائی ہے، یہ بل فرقہ وارایت پر مبنی ہے اور اس بل کے ذریعہ مسلمانوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔