اس موقع پر سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا کے ضلع یادگیر کے صدر سید اسحاق خالد نے کہا کہ مرکزی حکومت نے 370 کی منسوخی سے پہلے کسی سے مشاورت کے بغیر اس کام کو انجام دیا ہے، جو جمہوریت کے اصولوں کے خلاف ہے۔
دفعہ 370 کی منسوخی کے خلاف احتجاج - جموں کشمیر کو فوجی چھاونی میں تبدیل کردیاگیا
ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر کے شاہپور تعلقہ میں سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (ایس ڈی پی آئی) کی جانب سے تحصیل آفس شاہ پور کے روبرو آرٹیکل 370 اور 35 اے کی منسوخی کے خلاف زبردست احتجاج کیا گیا۔
جموں کشمیر کے خصوصی موقف کو ہٹانے پر احتجاج
سیکرٹری ایس ڈی پی آئی محبوب گوگی نے کہا کہ مرکز کی بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت کے ہر روز ایک نئے فیصلے سے ملک میں افراتفری کا ماحول پایا جارہا ہے۔
جموں کشمیر کے خصوصی موقف کو ہٹانے پر احتجاج