اردو

urdu

ETV Bharat / city

کرناٹک میں قائم حراستی کیمپ کا گھیراؤ - اھتجاج کا مقصد کیمپ کو بند کروانا تھا

اینٹی فاسسٹ پیپلز فرنٹ کی جانب سے منعقد اس احتجاج کا مقصد بنگلورو کے قریب واقع حراستی کیمپ کا گھیراؤ کرنا ہے اور اسے کھلنے نہیں دینا ہے، کیونکہ دو روز بعد اس حراستی کیمپ کا افتتاح عمل میں لایا جانا ہے۔

protest against caa march to detention camp
کرناٹک میں قائم حراستی کیمپ کا گھیراؤ

By

Published : Dec 30, 2019, 2:28 PM IST

Updated : Dec 30, 2019, 3:11 PM IST

ریاست کرناٹک میں آج اینٹی فاسسٹ پیپلز فرنٹ اور دیگر سماجی تنظیموں کے سربراہان نے بڑے پیمانے پر شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج کیا۔

اینٹی فاسسٹ پیپلز فرنٹ کی جانب سے منعقد اس احتجاج کا مقصد یہ تھا کہ بنگلور کے قریب واقع حراستی کیمپ کا گھیراؤ کریں اور اسے کھلنے نہ دیں۔

کرناٹک میں قائم حراستی کیمپ کا گھیراؤ

واضح رہے کہ چند روز قبل ریاستی بی جے پی حکومت نے ہائی کورٹ کو ایک مکتوب کے ذریعے یہ اطلاع دی کہ ریاست بھر میں حکومت نے 35 حراستی کیمپس کی نشاندہی کرلی ہے اور جن میں غیر ملکی افراد کو رکھا جائیگا۔

مزید پڑھیں: وزیر داخلہ کے نمبرز سے جعلسازی، دو گرفتار

اطلاع کے مطابق اینٹی فاسیسٹ پیپلز فرنٹ کے اس احتجاج کے اختتام کے بعد چند ذمہ داران کو پولیس نے ہراست میں لیا اور تنظیم کے کارکنان کو ڈی ٹینشن کیمپ نہیں جانے دیا۔

Last Updated : Dec 30, 2019, 3:11 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details