اردو

urdu

ETV Bharat / city

وزیراعظم نے چینی کمپنیوں سے 100 کروڑ سے زائد رقم لیا: ملیکارجن کھڑگے

راجیہ سبھا ممبر اور سابق مرکزی وزیر ملیکارجن کھڑگے نے کہا کہ' وزیراعظم کو چینی کمپنیوں سے 100 کروڑ سے زائد رقم ملی ہے'

وزیر اعظم نے چینی کمپنیوں سے 100 کروڑ سے زائد رقم لیا: ملک ارجن
وزیر اعظم نے چینی کمپنیوں سے 100 کروڑ سے زائد رقم لیا: ملک ارجن

By

Published : Jul 2, 2020, 9:09 PM IST

راجیہ سبھا ممبر اور سابق مرکزی وزیر ملیکارجن کھڑگے نے وزیراعظم نریندر مودی پر الزام عائد کیا کہ انہیں چینی کمپنیوں سے 'پی ایم کیئر فنڈ'میں 100 کروڑ سے زائد رقم ملی ہے۔

ملیکارجن کھڑگے پی سی سی کے ایک پروگرام میں خطاب کر رہے تھے جہاں ڈی کے شیوکمار نے بطور ریاستی کانگریس صدر کا چارج سنبھالا۔

ملیکارجن کھڑگے نے کہا کہ' وزیراعظم اور وزیر داخلہ چین سمیت کسی بھی معاملے پر جواب دینے کو تیار نہیں ہیں اور اس کے بجائے راجیو گاندھی فاؤنڈیشن پر چین سے فنڈز لینے کا الزام لگا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پے ٹی ایم، شیومی، ہووائی اور ٹک ٹاک جیسی چینی کمپنیوں نے پی ایم کیئر فنڈ میں کروڑ روپئے کا عطیہ کیا ہے۔

انہوں نے وزیراعظم سے پی ایم کیئر فنڈ میں آئی عطیہ کی تفصیلی معلومات دستیاب کرانے کی مانگ کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ میری معلومات کے مطابق اس فنڈ میں 9 ہزار 860 کروڑ سے زیادہ کی رقم آئی ہے۔

کانگریسی رہنما نے چینی کمپنیوں سے راجیو گاندھی فاونڈیشن کو ملی عطیہ کی رقم پر نشانہ بنانے کے لئے بی جی پی رہنماؤں پر بھی حملہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ راجیوگاندھی فاونڈیشن کو چینی افسران سے ملی عطیہ کی رقم صرف بیس لاکھ روپے تھی جو سماج کے محروم طبقوں کے لوگوں پر خرچ کی گئی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details