کرناٹک کے وزیر برائے افزائش مویشیان وبیدر ضلع نگران وزیر پربھو چوہان ضلع کے مختلف تعلقہ جات کا دورہ کرتے ہوئے حکومت کی جانب سے کیے جارہے کاموں کا جائزہ لے رہے ہیں۔
اس کے علاوہ انہوں نے عوام سے کورونا سے بچنے کے لئے بتائے گئے احتیاطی اقدامات پر سختی سے عمل کرنے پر زور دیا۔
بیدر ضلع کے نگران وزیر پربھو چوہان نے بیدر کے مختلف دیہاتوں کا دورہ کیا اور وہاں پر کورونا پر قابو پانے کے لیے کیے جا رہے کاموں کا جائزہ لیا۔ ضلع نگران وزیر نے خصوصاً آشا ورکرس میں ماسک اور دیگر اشیاء تقسیم کیے۔
اس کے علاوہ سنت پور کراس پر واقع تعمیر کیے جارہے آکسیجن پلانٹ کا جائزہ لیا اور آکسیجن پلانٹ کے تحت کیے جارہے کاموں سے متعلق معلومات حاصل کی۔ انہوں نے زیرالتوا کاموں کو جلد مکمل کرنے کی بھی ہدایت دی۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ کورونا کی تیسری لہر کے لیے ہمیں تیار رہنا ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ضلع انتظامیہ کا تعاون کریں اور کورونا سے بچنے کے لیے بتائے گئے احتیاطی اقدامات پر سختی کے ساتھ عمل کریں۔ ماسک لگائیں اور سماجی فاصلے کا خاص خیال رکھیں۔