اردو

urdu

ETV Bharat / city

پاپولر فرنٹ آف انڈیا کا 13 واں یوم تاسیس کا جشن - bangalore, karnataka

ملک کے لئے پاپولر فرنٹ عنوان کے ساتھ آج پاپولر فرنٹ آف انڈیا (پی ایف آئی) نے ملک بھر میں 13 واں یوم تاسیس منایا۔ اس موقع پر قوم کے نام پیعام دیتے ہوئے پاپولر فرنٹ آف انڈیا شاخ کرناٹک کے صدر یاسر حسن نے بتایا کہ ان کی تنظیم ملک کے تمامتر مظلوم، دبے کچلے و کمزور طبقات کی ہر اعتبار سے تقیوت کے لئے جدوجہد میں سرگرم ہے۔

Popular Front of India celebrates 13th foundation day
پاپیولر فرنٹ آف انڈیا نے منایا 13 واں یوم تاسیس

By

Published : Feb 18, 2021, 12:25 PM IST

Updated : Feb 18, 2021, 12:34 PM IST

پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے یوم تاسیس کے موقع پر یاسر حسن نے ملک بھر کے تمام سیکولر اقدار والی تنظیموں کو اتحاد کی دعوت دی کہ ملک میں دستور و جمہوریت کو درپیش خطرے سے لڑا جاسکے اور ملک عزیز کو فستائیت اور فرقہ واریت سے آزاد کیا جاسکے۔

ویڈیو

پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے یوم تاسیس کے موقع پر تنظیم نے جنوبی ہند کے کیرالہ، تمل ناڈو و کرناٹک کے متعدد اضلاع میں "یونیٹی مارچ" کا اہتمام کیا اور شمالی ہند و دیگر ریاستوں میں پرچم کشائی کی۔

پاپولر فرنٹ آف انڈیا کا 13 واں یوم تاسیس
Last Updated : Feb 18, 2021, 12:34 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details