شہر میں کورناوائرس کے مریضوں میں ہوتے اضافے کے پیش نظر پولیس افسران کی جانب سے کرفیو پر عمل بیداری لانے کے لیے فلیگ مارچ نکالا گیا۔ اس موقع پر شہر کے یشور اسکول نہروگنج سے چوک پولیس اسٹیشن تک پولیس کا فیلگ مارچ نکالا گیا۔ فلیگ کو ڈی کشور بابو ڈپٹی پولیس کمشنر گلبرگہ نے پرچم دکھاکر فیلگ مارچ کا آغاز کیا۔
اس موقعہ پر پولیس کمشنر کیشو بابو نے کہا۔ پولیس فیلگ مارچ کا مقصد گلبرگہ میں لاگو کئے گئے کرفیو پر سختی سے عمل کرنے عوام میں بیداری لانے اور ہر حال میں سماجی فاصلہ بنائے رکھنے کی ترغیب دینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے وقت میں عوام بے فضول اپنے گھروں سے باہر نہ آئے۔ ضلع میں کورنا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ عوام پوری طرح سے لاگ ڈون پر عمل کریں۔ ہر حال میں سماجی فاصلہ بنائے رکھنے کی اپیل کی گی ہے۔