ریاست کرناٹک میں اجتماعی طور پر عبادت کرنے کے لیے جہاں تمام عبادت گاہوں کو کھول دیا گیا ہے، وہیں ضلع یادگیر میں کرونا وائرس کے کیسز کی بڑھتی تعداد کے پیش نظر تمام عبادت گاہوں کو بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
یادگیر میں عبادت گاہیں مزید دو ہفتوں کے لیے بند
تقریبا دو ماہ سے زائد عرصہ کے بعد ملک کے بیشتر مقامات پر مذہبی مقامات کھول دیے گئے ہیں، لیکن کچھ ریاستوں میں وہاں کی حکومتوں نے ان علاقوں میں مذہبی مقامات بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے جہاں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ ہورہا ہے۔
یادگیر میں عبادت گاہیں مزید دو ہفتوں کے لیے بند
ضلع انتظامیہ نے ضلع کے تمام عبادت گاہوں بشمول چرچ، مندر، مساجد پر مزید دو ہفتوں کی پابندی لگادی ہے، ضلع انتظامیہ کا کہنا یہ پابندی احتیاطی اقدام کے طور پر لگائی ہے۔
وہیں ضلع انتظامیہ نے عوام سے تعاون کی اپیل کی ہے۔