اردو

urdu

ETV Bharat / city

گرام پنچایتوں کی ترقی کے لیے عوام کا مطالبہ - development of Gram Panchayats urdu news

گلبرگہ میں گرام پنچایتوں کی ترقی کے پیش نظر عوام نے ریاستی حکومت سے مزید رقم جاری کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

By

Published : Dec 23, 2020, 12:55 PM IST

ریاست کرناٹک میں شہر گلبرگہ کے گرام پنچایت انتخابات کے دوران آج ای ٹی وی بھارت نے آزاد پور گرام پنچایت کے عوام سے بات کی اور ان کے حالات کو جاننے کی کوشش کی۔

گرام پنچایتوں کی ترقی کے لیے عوام کا مطالبہ

اس موقع پر عوام نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ گلبرگہ میں 242 گرام پنچایتیں ہیں لیکن یہاں پر گرام پنچایتوں میں فنڈ کی کمی سے ترقیاتی کام مکمل نہیں ہوپاتے ہیں۔

ریاستی حکومت سے مزید رقم جاری کرنے کا مطالبہ

لوگوں نے یہاں پر پانی، بجلی، سڑک سمیت متعدد مسائل کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ گرام پنچایتوں کو سہولیات مہیا کرانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ پنچایتوں میں سیاسی پارٹیز کے رہنما صرف انتخابات کے وقت ہی آتے ہیں۔ انتخابات کے بعد غائب ہوجاتے ہیں۔

گرام پنچایت انتخابات کے دوران آج ای ٹی وی بھارت نے آزاد پور گرام پنچایت کی عوام سے بات کی

انہوں نے کہا کہ اگر پنچایتوں کی ترقی کے لیے کام کرنا ہے تو گرام پنچایت کی ترقی کے لیے مرکزی حکومت کو زیادہ سے زیادہ فنڈ جاری کرنا چاہیے۔

گرام پنچایتوں کی ترقی کے لیے عوام کا مطالبہ

انہوں نے کہا کہ ہر برس گرام پنچایت کے لیے فنڈ جاری کیا جاتا ہے جو پنچایتوں کے لیے ناکافی ہے، اس لیے ریاستی اور مرکزی حکومت کو گرام پنچایت کی ترقی کے لیے زیادہ سے زیادہ فنڈ کا اعلان کرنا چاہیے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details