اردو

urdu

ETV Bharat / city

مسلسل بارش کے سبب زندگی اجیرن

یادگیر شہر میں مسلسل بارش کے سبب لوگ کافی پریشان ہیں، موسلہ دھار بارش کے سبب گھروں میں داخل ہو چکا ہے ضرورت کی ساری چیزیں پانی کی نظر ہو چکی ہیں لوگوں نے حکومت سے مدد کی اپیل کی ہے۔

People in Yadgir district are worried due to Heavy rain
مسلسل بارش کے سبب زندگی اجیرن

By

Published : Oct 15, 2020, 5:26 PM IST

ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر کے شاہ پور تعلقہ کے نیکل دیہات میں رات میں ہوئی مسلسل بارش کی وجہ سے بھما ندی کا پانی دیہات کے گھروں میں داخل ہوگیاجس کی وجہ سے لوگوں کو پوری رات جاگ کر گزارنی پڑی۔

مسلسل بارش کے سبب زندگی اجیرن

گھروں میں پانی داخل ہونے کی وجہ سے روزمرہ کی ضروریات کی چیزیں پوری طرح تباہ و برباد ہو گئیں، ڈوبے ہوئے مکانوں میں موجود لوگوں کو ضلعی انتظامیہ نے احتیاطی طور پر دوسری جگہوں پر منتقل کیا ہے۔

مسلسل بارش کے سبب زندگی اجیرن

مقامی لوگوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ' مسلسل بارش ہونے کے سبب رات ایک بجے سے گھروں میں ندی کا پانی داخل ہونا شروع ہو گیا اور تین بجے رات تک پوری طرح مکانات ڈوبنے لگے۔

مسلسل بارش کے سبب زندگی اجیرن

مقامی باشندوں نے بتایا کہ' رات بھر جاگ کر ہم لوگوں نے گھروں میں موجود ضروری سامان نکالنے کی کوشش کی مگر پھر بھی چیزوں کو بھی نکال نہیں پائے جو پوری طرح خراب ہوگئے ہیں۔

مسلسل بارش کے سبب زندگی اجیرن

مزید پڑھیں:

گلبرگہ: موسلا دھار بارش سے 3 افراد ہلاک

گھروں میں داخل پانی کو نکالنے کے لئے گاؤں والے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں مقامی باشندوں نے ضلعی انتظامیہ سے اپیل کیا ہے کہ ایسے مشکل حالات میں حکومت ان کی مدد کے لیے آگے آئے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details