ریاست کرناٹک کے دارالحکومت بنگلورو کے فریڈم پارک میں والدین کی ایک بڑی تعداد احتجاج کے لئے جمع ہوئی۔ والدین کا یہ الزام یے کہ پرائویٹ اسکولوں کی جانب سے بے تحاشہ فیس میں اضافہ کیا گیا ہے جو کہ والدین پر خاص کر اس وبا کے دوران بوجھ سا لگ رہا ہے۔
پرائیوٹ اسکولوں کے خلاف والدین کا احتجاج - ای ٹی وی بھارت
عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب جہاں لوگوں کو کافی پریشانیوں کا سامنا رہاہے ایسے میں پرائیوٹ اسکول انتظامیہ کی جانب سے بچوں کی فیس میں مسلسل اضافے سے پریشان والدین نے احتجاج کیا اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ پرائیویٹ اسکولوں کی من مانی پر پابندی عائد کی جائے۔
پرائیوٹ اسکول انتظامیہ کے خلاف والدین کا احتجاج
Last Updated : Nov 16, 2020, 6:01 PM IST