وہ پارکین سن مرض میں گذشتہ 3 ماہ سے مبتلا تھےا اور گھر میں ہی زیر علاج تھے، اتوار کی رات تیز بخار کے بعد ہو حواس باختہ ہو گئے جس کے بعد انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا، جہاں ان کی موت ہو گئی۔
بتایا جا رہا ہے کہ انہوں نے حال کے دنوں میں کہیں کا سفر بھی نہیں کیا تھا اور نہ ہی دہلی سے واپس آنے والوں کے رابطے میں آئے تھے۔
گلبرگہ شہر میں کل سے آج تک آٹھ کورونا کے کیسز درج کیے گئے ہیں، گزشتہ روز پانچ کورونا کے مریض کی تصدیق ہوئی تھی، جب کہ آج تین افراد کے کورناوائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی ہے
اس طرح اب تک گلبرگہ شہر اور ضلع میں کو رونا مریضوں کی مجموعی تعداد 30 ہو گئی ہے، گلبرگہ شہر میں کورونا سے پہلی موت 10 مارچ کو 76 برس کے بزرگ کی ہوئی تھی۔
جبکہ سات اپریل کو 65 برس کے فروٹ مرچنٹ، اور 13 اپریل کو 55 برس کے مشہور کلا تھ مرچنٹ کی کو رونا سے موت ہوئی تھی، اب گلبرگہ کے نیشنل چوک کے رہنے والے 80 سالہ بزرگ شخص کی موت ہونے کے بعد رپورٹ آئی ہے، رپورٹ میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔