روشن بیگ کو پیر کو ایس آئی ٹی نے کیمپیگوڑا بین الاقوامی ہوائی اڈہ پر اس وقت حراست میں لے لیا جب وہ خصوصی طیارے سے ممبئی جا رہے تھے۔
ایس آئی ٹی نے انہیں اس معاملہ میں 19 جولائی کو بیان درج کرانے کی ہدایت دی ہے۔

ایس آئی ٹی دفتر سے باہر آنے کے بعد مسٹر بیگ نے نامہ نگاروں سے بات چیت میں کہا کہ انہیں 15جولائی کو ایس آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کا نوٹس ملا تھا لیکن صحت ٹھیک نہیں ہونے کی وجہ سے انہوں نے 25 جولائی تک کا وقت مانگا تھا لیکن ایس آئی ٹی نے ان کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے انہیں حراست میں لے لیا۔
انہوں نے بتایا کہ 'میرا بنگلور چھوڑ کر باہر جانے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔ ایس آئی ٹی کا مجھے حراست میں لینا سیاسی سازش تھی۔'