یہ حادثہ گزشتہ روز اس وقت پیش آیا جب یہاں موسلادھار بارش ہو رہی تھی۔ مکان نہایت ہی بوسیدہ تھا اور زبردست بارش کی وجہ سے مکان منہدم ہوگیا۔
ہلاک شدگان کے اہل خانہ کو وزیراعلی کی بڑی مدد - Karnaratka
ریاست کرناٹک کے ضلع بیدر کے بسوا کلیان میں ایک بوسیدہ مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے چھ افراد ہلاک ہو گئے۔
منہدم مکان
اس حادثے کے بعد ریاست کے وزیراعلی ایچ ڈی کمارا سوامی نے جائے وقوع کا جائزہ لیا اور متاثرہ خاندان کو 24 لاکھ روپے کا چیک دیا۔ متاثرہ خاندان مسلم خاندان ہے۔
ساتھ ہی افسران کو اس علاقے کی 100 دیگر بوسیدہ مکانات کی از سر نو تعمیر کی بھی ہدایت دی، اور کہا کہ وہ اس کے لیے جلد ہی رقم کو منظوری دے دیں گے۔