اردو

urdu

ETV Bharat / city

متنازع قوانین کے خلاف جد و جہد کے لیے صوفیا تنظیم کا قیام

ملک کی سیاسی و سماجی صورتحال کے پیش نظر درگاہ خواجہ بندہ نواز میں اجمیر شریف کے خادم و سجادہ نشین سید سرور چشتی کی قیادت میں آج بنگلورو میں 'جماعت صوفیا ہند' نام کی ایک تنظیم کا قیام عمل میں آیا۔ اس موقع پر ریاست بھر سے آئے صوفیا و مشائخ موجود رہے۔

By

Published : Apr 5, 2021, 8:51 PM IST

مسلم مخالف قوانین کے خلاف جد و جہد کے لئے صوفیا تنظیم کا قیام
مسلم مخالف قوانین کے خلاف جد و جہد کے لئے صوفیا تنظیم کا قیام

مذکورہ تنظیم کے قیام کے مقصد کے متعلق ای ٹی وی بھارت سے سید سرور چشتی نے بتایا کہ 'وہ ملک بھر کے مشائخ و صوفیا کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کریں گے اور موجودہ مرکزی حکومت کی جانب سے بنائے گئے شہریت ترمیمی قانون، لو جہاد سمیت این آر سی اور این پی آر کے خلاف جد و جہد کریں گے۔

مسلم مخالف قوانین کے خلاف جد و جہد کے لئے صوفیا تنظیم کا قیام


سید سرور چشتی نے بتایا کہ 'تنظیم کا یہ ابتدائی مرحلہ ہے اور وہ آنے والے دنوں میں قومی سطح پر ایک مضبوط تنظیم کھڑی کریں گے اور ہر ریاست میں اس کی شاخ کا قیام کیا جائے گا۔

سید سرور چشتی نے بتایا کہ 'ملک میں درپیش مسائل جیسے شہریت ترمیمی قانون، لوجہاد قانون، ماب لنچنگ و دیگر مخالف قوانین کے خلاف جدوجہد میں وہ سبھی مسلم سماجی تنظیمیں جیسے جماعت اسلامی ہند، جمعیت علمائے ہند و پوپولر فرنٹ آف انڈیا کے ساتھ ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details