ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر کے محکمہ صحت خاندانی بہبود کی اطلاع کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں ریاست بھر میں کورونا کےنو سو کیسز منظر عام پر آئے ہیں۔
وہیں، دوسری جانب ضلع یادگیر میں کورونا کے چار نئے مریضوں میں اضافہ ہوا ہے۔ تاہم ضلع میں اب تک کورونا سے دس ہزار 713 افراد متاثر ہوئے ہیں جن میں سے 10639مریض صحت یاب ہوئے ہیں جبکہ کہ کورونا کے 61مریضوں کی موت واقع ہوئی ہے۔