اردو

urdu

ETV Bharat / city

کرناٹک اردو اکادمی کا نعتیہ مشاعرہ - کرناٹک

عالمی وبا کورونا وائرس پھیلاؤ کا سلسلہ اب بھی جاری ہے لیکن باوجود اس کے طویل مدت کے کرناٹک اردو اکادمی نے نعتیہ مشاعرہ کا انعقاد کیا۔

کرناٹک اردو اکادمی کا نعتیہ مشاعرہ
کرناٹک اردو اکادمی کا نعتیہ مشاعرہ

By

Published : Jan 6, 2021, 2:07 PM IST

Updated : Jan 6, 2021, 7:37 PM IST

ریاست کرناٹک کے دارالحکومت بنگلور میں طویل مدت کے بعد کورونا کے دوران کرناٹک اردو اکادمی کا نعتیہ مشاعرہ آج منعقد شہر کے العزیز ہال میں اردو اکادمی کی جانب سے عمل میں آیا۔

کرناٹک اردو اکادمی کا نعتیہ مشاعرہ

مشاعرے میں متعدد معزز شعرا نے نبی صل اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کی شان میں اپنے خوبصورت کلام پیش کرنے سعادت حاصل کی۔

اس موقع پر شعراء کرام و اردو صحافی حضرات کو اعزاز سے نوازا گیا

اس موقع پر شعراء کرام و اردو صحافی حضرات کو اعزاز سے نوازا گیا اور یہ امید جتائی گئی کہ زبان اردو کو اگلی نسل تک پہنچانے کی کوششیں کی جائے۔

کرناٹک اردو اکادمی کی جانب سے اردو میڈیا ہاؤسز کو بھی اعزاز

اس موقع پر نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے اکادمی کے ذمہ دار سید عرفان اللہ قادری نے کہا کہ کرناٹک اردو اکادمی کی جانب سے اردو میڈیا ہاؤسز کو بھی اعزاز سے نوازا جائے گا۔

طویل مدت کے کرناٹک اردو اکادمی نے نعتیہ مشاعرہ کا انعقاد کیا

انہوں نے کہا کہ کرناٹک اردو اکادمی کے ایسے منصوبے بھی ہیں جو کہ اردو سکولز میں زیر تعلیم غریب و مستحق طلباء کو مالی امداد دی جائے۔

زبان اردو کو اگلی نسل تک پہنچانے کی کوششیں کی جائے

سید عرفان اللہ نے بتایا کہ سکولز کے دوبارہ شروع ہونے کے بعد اردو اکادمی کے دیگر پروگرامز کی شروعات کی جائے گی۔

کرناٹک اردو اکادمی کا نعتیہ مشاعرہ
Last Updated : Jan 6, 2021, 7:37 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details