اردو

urdu

ETV Bharat / city

Conference on National Education and Economic: گلبرگہ میں قومی تعلیمی و معاشی کانفرنس کا انعقاد - مغل فنگشن ہال

گلبرگہ میں قومی، تعلیمی اور معاشی موضوع پر کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں ماہرین نے لوگوں کو موجودہ حالات کے بارے میں آگاہ کیا۔ Conference on National Education and Economic۔

National Education and Economic Conference held in Gulberga
National Education and Economic Conference held in Gulberga

By

Published : Mar 15, 2022, 12:51 PM IST

Updated : Mar 15, 2022, 2:32 PM IST

بنگلور: ریاست کرناٹک کے گلبرگہ شہر مغل فنکشن ہال میں مبین اسپوکن انگلش کے زیر اہتمام قومی تعلیمی ومعاشی کانفرنس کا انعقاد عمل میں آیا۔ اس موقع پر مبین خیردی نے کہا کہ نوجوا‌ن اپنے کل کے مستقبل کو سنوارنے کے لئے آج کو بہتر بنائیں۔ نوجوان ہی ہیں جو مختلف علوم و فنون میں دوسرے ممالک کے نوجوانوں کا مقابلہ کرکے اپنے ملک کا نام روشن کرسکتے ہیں۔ اسی مقصد کو لیکر اس کانفرنس کو منعقد کیا گیا ہے۔ تعلیم ہی سے انسان میں شعور آتا ہے اور وہ دنیا کی قیادت کرسکتا ہے۔

ویڈیو دیکھییے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس لئے طلبہ اپنی تعلیمی عمر میں ہی اپنا مقصد طے کریں اسکول یا کالج جانے سے پہلے آپ کی زندگی کا اصل مقصد خصوصاً تعلیم کا ہدف ہونا چاہیے۔ تبھی آپ کی زندگی کا ہر لمحہ آپ کو کامیابی کی طرف لے جائے گا۔

مزید پڑھیں:

اس دوران قومی سطح کے رہنماؤں نے بھی قومی تعلیمی ومعاشی عنوان پر روشنی ڈالتے ہوئے نوجوانوں کے لیے اصلاح کی اور این ای پی کے مثبت پہلوؤں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ مسلمان بلاوجہ خوف زدہ ہونے کے بجائے خود این ای پی کا مطالعہ کریں اور اس پالیسی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے آگے بڑھنے کی کوشش کریں۔

Last Updated : Mar 15, 2022, 2:32 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details