بنگلور: نریندرہ مودی کی قیادت میں این ڈی اے نے مرکز میں 7 برس مکمل کرلیے ہیں۔ تجزیہ کاروں کے مطابق مرکز کی بی جے پی حکومت نے ان 7 برسوں میں کئی متنازع قوانین کو منظور کیا جن کے متعلق عوام میں بے چینی اور غم و غصہ پایا جارہا ہے۔
اس سلسلے میں آج ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے کانگریس رہنما پرشانت راتھوڑ سے وزیراعظم مودی کی 7 برسوں پر ان کی رائے جاننے کی کوشش کی۔ ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات چیت میں انہوں نے بی جے پی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
انہوں نے کہا کہ' مودی حکومت میں کئی ایسے اقدامات اٹھایے گیے جن کے بارے میں مختلف میدانوں کے ماہرین نے سخت تنقید کی۔ ان میں سے نوٹ بندی، جی ایس ٹی کا نفاذ، جمو و کشمیر سے آرٹیکل 370 کی منسوخی، طلاق ثلاثہ، سی اے اے جیسے اقدامات شامل ہیں۔