بنگلور: عالمی وبا کورونا وائرس کی تباہ کن صورتحال کے دوران ارادہ ناصح فاؤنڈیشن نے جہاں ضرورت مندوں کے درمیان آکسیجن مہیا کرانے کی خدمات انجام دیں، وہیں اب ادارہ اپنی سماجی خدمات کا دئرہ وسیع کرتے ہوئے گردے کے مرض میں متبلا غریب مریضوں کی خدمت کی غرض سے ادارہ نے ناصح نیفرو سینٹر کا افتتاح کیا ہے۔
بنگلور: ناصح فاؤنڈیشن نے غریبوں کے لیے چیریٹیبل ڈائلیسس سنٹر کا افتتاح کیا
کورونا وائرس کی وباء کے دوران ادارہ ناصح فاؤنڈیشن ضرورت مند مریضوں کو آکسیجن مہیا کرنے کی خدمات میں سرگرم رہے اور اب اپنی خدمات کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے ادارہ نے گردے کے مرض میں مبتلا غریب مریضوں کی خدمت کی غرض سے ناصح نیفرو سینٹر کا افتتاح کیا ہے۔
اس سلسلے میں ناصح فاؤنڈیشن کے ذمہ دار مولانا شبیر ندوی نے بتایا کہ ادارے میں غریب و مستحق مریضوں کے لیے عمدہ خدمات مفت مہیا کی جائیں گی۔'
ناصح نیفرو سینٹر کے افتتاحی تقریب کے بعد مولانا صغیر احمد رشادی و مولانا مقصود عمران نے ادارے کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ یہاں بلا تفریق مذہب و ملت کے سبھی ضرورت مندوں خدمت کی جائیگی۔'
- مزید پڑھیں:شاہین فاؤنڈیشن کی جانب ویکسینیشن کیمپ
- ریپ اور قتل کی دھمکی مجھے روک نہیں سکتی: ڈاکٹر نوشین بابا خان
اس موقع پر ادارے کے ٹرسٹی ڈاکٹر سبیل نے بتایا کہ اس ڈائلیسس سینٹر میں ڈاکٹر حضرات و دیگر اسٹاف پر مشتمل ان کی باقاعدہ ایک ٹیم رہیگی وہ مہینے میں 600 ڈائلیسس کرنے کا منصوبہ رکھتے ہیں۔ ڈاکٹر سبیل نے بتایا کہ فی الحال ادارے نے 8 ڈائلیسس مشینوں کے ساتھ اس کار خیر کی ابتدا کی ہے۔ تاہم وہ مشینوں کی عدد کو آگے چلکر مزید بڑھائیں گے'۔