کرناٹک میں گزشتہ دنوں بھارتیہ جنتا پارٹی نے کانگریس و جے ڈی ایس ارکان کے احتجاج کے باوجود مبینہ طور پر غیر قانونی طریقے سے قانون ساز کونسل میں انسداد گوکشی ایکٹ منظور کرا لیا۔
بنگلور: انسداد گو کشی قانون کے خلاف صدائے اتحاد کی صدا یاد رہے کہ انسداد گوکشی قانون کی مخالفت میں کسان، قریشی جماعت اور کئی سماجی تنظیموں نے پرزور احتجاجات کئے اور ہائی کورٹ میں پی آئی ایل بھی دائر کی ہے جو زیر سماعت ہے۔ انسداد گوکشی قانون کے متعلق بات کرتے ہوئے صدائے اتحاد کے بانی مجاہد علی بابا نے کہا کہ یہ بی جے پی حکومت کی سازش ہے کہ انسداد گوکشی قانون کے ذریعے وہ عوام سے بیف کھانے کا حق چھین کر اسے ایکسپورٹ کرنا چاہتی ہے۔ اس سلسلے میں مجاہد علی بابا نے پیشکش کی اور قریشی جماعت سے بھی اپیل کی کہ ایک پریشر گروپ قائم کیا جائے تاکہ حکومت پر دباؤ بنایا جاسکے اور بیف ایکسپورٹ پر پابندی عائد ہوسکے۔ اس موقع پع مجاہد علی بابا نے کانگریس پارٹی پر الزام عائد کیا کہ انسداد گوکشی قانون کے منظور کرانے میں کانگریس نے بھی حمایت کی ہے۔