اردو

urdu

ETV Bharat / city

مفتی شعیب اللہ خان صدائے اتحاد کے صدر منتخب - سماجی تنظیم صدائے اتحاد

صدائے اتحاد کے نومنتخب صدر مفتی شعیب اللہ خان نے مسلمانوں کو یہ پیغام دیا کہ اپنے آپسی اختلافات کو درکنار کر تمام مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کریں اور آپس میں تعاون کرتے ہوئے قوم و ملت کی خدمت انجام دیں'۔

مفتی شعیب اللہ خان صدائے اتحاد کے صدر منتخب
مفتی شعیب اللہ خان صدائے اتحاد کے صدر منتخب

By

Published : Sep 26, 2020, 3:20 AM IST

ریاست کرناٹک کی معروف سماجی تنظیم صدائے اتحاد کی اکزیکیوٹیو کمیٹی نے متفقہ طور پر شہر کے معروف عالم دین مولانا مفتی شعیب اللہ خان کو صدر کے طور پر منتخب کیا اور ان کی عزت افزائی کی۔

مفتی شعیب اللہ خان صدائے اتحاد کے صدر منتخب

اس موقع پر صدائے اتحاد کے نومنتخب صدر مفتی شعیب اللہ خان نے مسلمانوں کو یہ پیغام دیا کہ اپنے آپسی اختلافات کو درکنار کر تمام مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کریں اور آپس میں تعاون کرتے ہوئے قوم و ملت کی خدمت انجام دیں'۔

اس موقع پر صدائے اتحاد کے بانی و نائب صدر مجاہد علی بابا نے ریاست بھر کے مساجد کمیٹیوں کو یہ پیغام دیا کہ چاہے حالات کیسے بھی ہوں، آئمہ کرام و علماء کرام پر کسی قسم کا کوئی دباؤ نہ ڈالیں کہ وہ اپنی مسجد کی ذمہ داریوں کے علاوہ سماجی و ملی خدمات انجام دینے میں خوف محسوس کریں۔

اس موقع پر مولانا مقصود عمران نے بتایا کہ دنیائے عالم بیشمار مسائل سے جوجھ رہا ہے اور ان کا ہل یہ ہے کہ ہم اپنی اپنی جگہوں پر اخلاص کے ساتھ انسانیت کی خدمت کرتے رہیں اور امن و بھائی چارے کو فروغ دیں، انہوں نے امید جتائی کہ مفتی شعیب اللہ خان کی علمی شخصیت کی صدارت میں تنظیم اپنے مقاصد کی جانب اور کامیابی سے بڑھیگی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details