کرناٹک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس انفیکشن کا قہر جاری رہا۔ اس دوران کورونا کے 48000 سے زیادہ نئے کیسز کے مقابلے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد میں کمی ہونے کی وجہ سے فعال معاملے 3.82 لاکھ سے زیادہ ہوچکے ہیں۔
جمعہ کو ریاست میں 48296 نئے معاملے سامنے آنے کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 15.23 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے لیکن تشویش کی بات یہ ہے کہ صحت یاب ہونےوالوں کی تعداد کم ہونے کی وجہ سے فعال معاملات بڑھ کر 3.82 لاکھ کے پارپہنچ گئے۔
کورونا کے فعال معاملات میں کرناٹک کا مہاراشٹر کے بعد دوسرامقام ہے جبکہ انفیکشن کے معاملے میں کرناٹک، کیرالا کے بعد تیسرے مقام پرہےاور مہاراشٹر پہلے نمبر پر ہے۔ کورونا وائرس سے ہونے والی اموات کے معاملے میں کرناٹک اب مہاراشٹر کے بعد دوسرے نمبر پر آگیا ہے۔