اردو

urdu

ETV Bharat / city

کرناٹک میں اٹھارہ ہزار سے زائد نئے کووڈ کیسز، 514 اموات درج

جمعرات کی رات تک درج کیے گئے 18،324 نئے کووڈ کیسز میں سے 3،533 کیسز ضلع بنگلورو اربن میں سامنے آئے، جبکہ شہر بنگلور میں 7،672 مریض صحتیاب ہوئے۔ اس دوران 347 اموات درج کی گئیں۔

covid
covid

By

Published : Jun 4, 2021, 3:30 PM IST

کرناٹک میں کووڈ-19 کے تازہ معاملات میں معمولی اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ ریاست میں جمعرات کو 18،324 نئے کووڈ کیسز درج کیے گئے ہیں جبکہ 514 اموات ہوئیں ہیں۔

ریاست میں لاک ڈاؤن میں 14 جون تک توسیع کر دی گئی ہے۔ تاکہ وبا پر قابو پایا جاسکے. حالانکہ کووڈ مثبت کیسز میں گذشتہ کچھ روز سے کمی دیکھی جارہی ہے لیکن وبا کے پھیلاؤ میں ابھی تک رکاوٹ نہیں آئی ہے. گذشتہ روز 24،036 مریض صحتیابی کے بعد ڈسچارج کیے گئے ہیں.

ریاست میں یکم جون اور 2 جون کو بالترتیب 14،304 اور 16،387 تازہ انفیکشنز درج کیے گئے تھے۔ 514 اموات کے ساتھ ہی مرنے والوں کی کل تعداد 30،531 تک پہنچ چکی ہے۔

جمعرات کی رات تک درج کیے گئے 18،324 نئے کیسز میں سے 3،533 کیسز ضلع بنگلورو اربن میں سامنے آئے، جبکہ شہر بنگلور میں 7،672 مریض صحتیاب ہوئے اس دوران 347 اموات درج کی گئیں۔

ریاست میں تین جون تک مجموعی طور پر 26،53،446 کووڈ کیسز کی تصدیق ہوئی ہے، اس کے علاوہ اب تک 30،531 اموات اور 23،36،096 افراد کورونا وائرس سے صحتیاب ہوئے ہیں۔ فی الحال ریاست میں ایکٹیو کیسز کی کل تعداد 2،86،798 ہے۔

ضلع وار تفصیلات کے مطابق بنگلورو اربن ضلع میں 3،533 کیسز، حاسن میں 2،078 کیسز، میسور ضلع میں 1،573 کیسز، تمکور میں 979 کیسز، بیلگام میں 839 کیسز، شیوموگا میں 767 کیسز درج ہوئے ہیں.

ABOUT THE AUTHOR

...view details