ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر میں مِنرل فاؤنڈیشن ٹرسٹ کی جانب سے ریاست میں کورونا وائرس کو کنٹرول کرنے کے لیے محکمہ صحت و خاندانی فلاح و بہبود کو 66 لاکھ روپے عطیہ کیا گیا ہے۔
کرناٹک محکمہ صحت و خاندانی فلاح و بہبود کو 66 لاکھ روپیوں کا عطیہ - منیرل فاؤنڈیشن ٹرسٹ
کورونا وائرس کو کنٹرول کرنے کے لیے ضلع یادگیر میں مِنرل فاؤنڈیشن ٹرسٹ نے محکمہ صحت و خاندانی فلاح و بہبود کو 66 لاکھ روپے عطیہ کیا ہے۔ جس فنڈز کو کووڈ سے متاثرہ علاقوں میں ہی صرف کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
ضلع یادگیر کی ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر راگاپریا
ضلع یادگیر کی ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر راگا پریا نے اس کے متعلق معلومات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ مِنرل فاؤنڈیشن ٹرسٹ کی جانب سے عطیہ کیے گئے فنڈز سے کووڈ سے متعلق ہی کاموں کو انجام دیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ متعلقہ عہدیداران رواں برس کووڈ کے کاموں کے لیے ایکشن پلان کے تحت 1.63 کروڑ کے اخراجات کی رپورٹ پیش کریں اور کووڈ کی دوسری لہر پر قابو پانے کے لیے ایکشن پلان کے تحت جو رقم خرچ کی گئی اس کی مکمل تفصیلات جلد پیش کریں۔