اردو

urdu

ETV Bharat / city

یادگیر: بلاضرورت گھومنے والوں کے خلاف پولیس کی کارروائی

کرناٹک کے ضلع یادگیر میں کورونا وائرس پر مکمل قابو پانے کے لیے ضلع انتظامیہ کی جانب سے مکمل لاڈون کا اعلان کیا گیا ہے- اس دوران ہسپتال، میڈیکل اسٹور اور پٹرول پمپ کو ہی کھلا رکھنے کی اجازت دی گئی ہے۔

یادگیر: بلاضرورت گھومنے والوں کے خلاف پولیس کی سخت کاروائی
یادگیر: بلاضرورت گھومنے والوں کے خلاف پولیس کی سخت کاروائی

By

Published : Jun 6, 2021, 8:35 PM IST

یادگیر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ویدا مودی نے کہا کہ عوام کو لاک ڈاون کے دوران بلاضرورت گھروں سے نہ نکلنے کی اپیل کی گئی تھی لیکن بعض لوگوں نے اپیل کو یکسر نظر انداز کرتے ہوئے سڑکوں پر گھوم رہے ہیں۔ یادگیر پولیس کی جانب سے اہم سڑکوں پر چیکنگ کے ذریعہ ایسے افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جارہی ہے۔

سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ویدا مورتی نے عوام سے گھروں میں ہی رہنے کی اپیل کی تاکہ وبا پر جلداز جلد قابو پایا جا سکے۔ انہوں نے پولیس اہلکاروں کو سختی سے چیکنگ کرنے کی بھی ہدایت دی۔

سپریڈنٹ آف پولیس نے ہر ایک کو ماسک لگانے، سماجی فاصلہ برقرار رکھنے اور کورونا وائرس سے بچنے کے لیے نافذ کی گئی پابندیوں پر سختی سے عمل کرنے کی بھی اپیل کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details