تعجب اس بات پر بھی ہے کہ مولانا عبدالکلام آزاد اردو ہال سرکاری اراضی کے بجائے وقف بورڈ کی جگہ پر تعمیر کیا جارہا ہے، اس کے باوجود اس کی تعمیر کےلیے 9 سال سے زائد کا عرصہ گذر چکا ہے لیکن ابھی تک اس کی تعمیر مکمل نہیں ہوئی ہے۔
ضلع وقف افسر عبدالرب نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات کرتے ہوئے مولانا ابوالکلام اردو ہال سے متعلق کہا کہ فروری میں ٹرانسفر ہوکر یادگیر آیا تب سے میں مسلسل اردو ہال اور ٹیلرنگ سنٹر سے متعلق جانکاری حاصل کرتے ہوئے لینڈ آرمی کے ذمہ داران کو جلد از جلد لیڈیز ٹیلرنگ سنٹر اور مولانا ابوالکلام اردو ہال وقف بورڈ کے حوالے کرنے کی اپیل کی ہے۔