ریاست کر ناٹک کے ضلع ہاویری کے ہرےکیرور شہر میں واقع دارالعلوم اہلسنت فیضان مدینہ میں دینی تعلیم کے ساتھ عصری تعلیم بھی دی جاتی ہے۔
اس موقع پر دارالعلوم کے استاد حافظ سلمان رضا نے ای ٹی وی بھارت کو بتاتے ہوئے کہا' دارالعلوم اہلسنت فیصان کی شروعات 30ستمبر 2009 میں ایک مسجد کے صحن میں کی گئی تھی'۔
انہوں نے کہا کہ' آج اس دارالعلوم کمیٹی کے جانب سے خود کی ایک عمارت تعمیر کر کے غریب اور یتیم بچوں کو دینی تعلیم کے ساتھ عصری تعلیم اردو، انگریزی، کنڑا، اور کمپیوٹر سکھایا جارہا ہے'۔