ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر میں جے چھترپتی شیواجی مہاراج سینا یادگیر کے صدر پرشورام نے ڈپٹی کمشنر یادگیر کی معرفت سے وزیراعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیر اعلی بی ایس یدیورپا کو ایک میمورنڈم دے کر مطالبہ کیا ہے کہ کمارا سوامی کے بیٹے کی شادی میں لاک ڈاؤن اور سماجی فاصلے کی جو خلاف ورزی ہوئی ہے اس پر فوری طور پر کارروائی کی جائے۔
لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی قابل اعتراض - کرناٹک کے سابق وزیر اعلی ایچ ڈی کماراسوامی
کرناٹک کے سابق وزیر اعلی ایچ ڈی کماراسوامی کے فرزند نکھل کمار کی شادی کے انعقاد میں سماجی فاصلہ نہیں رکھنے اورلاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کیے جانے پر ہر طرف تنقید ہو رہی ہے۔

لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی قابل اعتراض
میمورنڈم میں کہا گیا ہے کہ قانون سبھی کے لیے ایک ہے چاہے وہ کتنی بھی بڑی شخصیت کیوں نہ ہو۔ جو بھی لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کر رہا ہے، پولیس ان کے خلاف کیس درج کر رہی ہے۔ مسجد، مندر میں عبادت پر پابندی ہے لیکن سیاست دان اور اہم شخصیات کو لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے کی کھلی چھوٹ حاصل ہے۔