ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر کی قدیم سرکاری لائبریری کو تقریبا پانچ ماہ کے بعد عوامی سہولیات کے لیے کھولی گئی، لیکن کورونا وائرس کے سبب لائبریری سے استفادہ کے لیے طلباء و طالبات نہیں آرہے ہیں، جس کی وجہ سے قدیم سٹی لائبریری کی لائبریریئن نے لوگوں سے استفادہ کرنے کی اپیل کی ہے۔
قدیم سٹی لائبریری کی لائبریرین خواجہ بی نے کہا کہ قدیم سرکاری لائبریری شاخ کنکا نگر میں جملہ 35 ہزار چار سو پینتیس کتابیں موجود ہیں، اس لائبریری کے 861 ممبرز ہیں، کورونا وائرس کی وجہ سے پچھلے چار پانچ ماہ سے لائبریری بند تھی، اب جب کہ لائبریری دوبارہ کھولی گئی ہے لیکن کوئی اخبار یا رسالہ پڑھنے نہیں آرہے ہیں،
انہوں نے کہا کہ اس لائبریری میں کنڑا، انگریزی اخبار اور مختلف کنڑا رسالے آتے ہیں، ممبر شپ کے لیے دو سو روپے فیس ادا کر کے اس لائبریری کا ممبر بنا جاسکتا ہے